Type Here to Get Search Results !

SSC Physical Science Lesson 8 Urdu Medium Online Practice Test

پرایکٹس ریویژن ٹسٹ -8 جماعت:دہم مضمون :فزیکل سائنس، باب:8 کیمیائی بندش


ترتیب و پیشکش :محمد الیاس غازی۔ ایس اے فزیکل سائنس سیل نمبر ۔9948953210 ،نظام آباد یونٹ پریسیڈنٹ۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ( AIITA )

اہم نکات
1۔ دو یا دو سے ذیادہ جوہروں کے درمیان قوت ِ کشش کے نتیجے میں یہ جوہر ایک قیام پذیر اکائی میں تبدیل ہوجاتے ہیں جس کو کیمیائی بند کہتے ہیں
2- جوہر کا آخری خول گرفتی خول کہلاتا ہے۔اور اس میں موجود الکٹران،گرفتی الکٹران کہلاتے ہیں۔
3- روانی بند : - برقی سکونی قوت ِ کشش کی وجہ سے مثبت رواں اور منفی رواں ایک دوسرے سے مل کر ایک تعدیلی اکائی یا سالمہ بناتے ہیں ۔ جس کو روانی بند کہتے ہیں
4- کیمیائی طور پر عامل عناصر کے گرفتی خول میں ہشتہ نا مکمل ہوتا ہے
۔
5 - روانی بند عموماً قلمی ٹھوس ہوتے ہیں اور ان کا نقطہ اماعت زیادہ ہوتا ہے
6- سگما بند طاقت ور ہوتا ہے ۔جبکہ پائی بند کمزور ہوتا ہے۔
7 - برقی سکونی قوت غیر سمتی ہوتی ہیں
8 -کسی عنصر کے جوہر کی گرفت دراصل اس جوہر کے کل شریک گرفتی بند کی تعداد ہوتی ہے



 

Category

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
View as Night